نامپلی میں نوجوان کی عمارت سے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) نامپلی کے علاقہ میں ایک نوجوان نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ حبیب نگر پولیس انسپکٹر مسٹر مدھوکر سوامی نے بتایا کہ 23 سالہ زبیر نے کل رات تیسری منزل سے چھلانگ لگادی ۔ یہ نوجوان پیشہ سے الیکٹریشن تھا ۔ گذشتہ دیڑھ سال سے زبیر خرابی صحت سے پریشان تھا ۔ 2 سال قبل یہ نوجوان بسواکلیان سے روزگار کے سلسلہ میں حیدرآباد آیا تھا ۔ اس نے ہومیوپتھی ، ایورویدک اور آلوپتی سبھی طریقہ علاج کروایا لیکن اسے اضافہ نہیںہوا ۔ کل رات ایک میڈیکل دوکان سے اس نے تقریباً 55 ٹابلیٹ مبینہ حاصل کیا اور تمام ایک ساتھ کھالی اور عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔