حیدرآباد۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ایک واقعہ 400 روپئے کے قرض کی عدم ادائیگی پر ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب 24 سالہ جیون سنگھ فٹ پاتھ پر کاروبار کرتا تھا، اپنے ایک دوست سلیم سے گزشتہ ہفتہ 400 روپئے قرض لیا تھا۔ آج جب سلیم نے رقم طلب کی تو جیون سنگھ نے بحث و تکرار کی، جسکے نتیجہ میں دونوں میں جھگڑا ہوا اور سلیم نے جیون کے سر پر لکڑی سے وار کردیا۔ جیون سنگھ برسرموقع ہلاک ہوگیا اور اس کا دوست وہاں سے فرار ہوگیا۔ انسپکٹر نامپلی مدھو موہن ریڈی نے بتایا کہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے