نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک

شمس آباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع ملکارم میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب بی شوبھا 40 سالہ ساکن رالہ گوڑہ آج شام چیوڑلہ سے واپس گھر آرہی تھی کہ ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی ۔ جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ شمس آباد رورل سب انسپکٹر محمد خلیل پاشاہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔