شمس آباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع مدن پلی میں کل رات نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایس رمیش 35 سالہ ساکن رائیکل شادنگر سابق ڈپٹی سرپنچ کل رات ہیرو ہونڈا TS06ED0718 پر جارہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد رورل سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقدمہ درج کرلیا ۔