حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) امیرپیٹ کے علاقہ بلکم پیٹ میں نامعلوم سارقوں نے ایک ضعیف خاتون کا قتل کردیا اور اس کے زیورات لیکر فرار ہوگئے ۔ انسپکٹر سنجیوا ریڈی نگر پولیس مسٹر پربھاکر نے بتایا کہ بلکم پیٹ کے علاقہ میں یہ سنگین واردات پیش آئی ۔ جہاں 60 سالہ پینٹماں کا بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ پنٹماں پی جے آر نگر بلکم پیٹ کے ایک سلاب کامپلکس میں رہتی تھی اور وہ گذشتہ 8 برسوں سے یہاں کام کرتی تھی ۔ آج صبح وہ مردہ پائی گئی اور اس کے سر پر گہرے زخموں کے نشان تھے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس کے سر کو دیوار سے ٹکرادیا گیا اور اس کا قتل کرنے کے بعد اس کے جسم سے سونے کے زیورات اور اس کے یہاں موجودہ نقد رقم اور سیل فون کا سرقہ کرلیا گیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔