نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں ضعیف خاتون زخمی

حیدرآباد /23 فروری ( سیاست نیوز ) چلکل گوڑہ علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ میں نامعلوم افراد نے ہل چل مچادی ۔ ایک ضعیف خاتون پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے فراری اختیار کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 72 سالہ خاتون لکشمی نرسمہا جو شانتی رام اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ میں رہتی تھی ۔ آج یہ خاتون صبح کے وقت تنہا تھی اور اپنے فلیٹ میں موجود تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ پوجا میں مصروف تھی کہ اچانک چند افراد اس کے مکان میں داخل ہوگئے اور قاتلانہ حملہ کرنے کے بعد فراری اختیار کرلی ۔ پولیس کے مطابق شدید زخمی حالت میں خاتون نے انٹرکام کے ذریعہ چوکیدار کو اطلاع دی اور چوکیدار نے فوری پولیس کو طلب کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔