نامراد عاشق کی خودکشی

حیدرآباد 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) سرور نگر کے علاقہ میں ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ وجئے کمار جو پی این ٹی کالونی میں واقع ایس ٹی ہاسپٹل میں رہتا تھا۔ ضلع ورنگل کا متوطن بتایا گیا ہے۔ گزشتہ چند عرصہ سے وجئے کمار علاقہ کی ساکن لکشمی نامی لڑکی سے محبت کرنے لگا تھا۔ تاہم لڑکی کو شاید وجئے کمار پسند نہیں تھا۔ اس نے اس کے خلاف شکایت کردی تھی اور کیس درج ہوا تھا۔ سرور نگر پولیس نے یہ بات بتائی۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر وجئے کمار نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔