نامراد عاشق کی خودکشی

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ اپل میں ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلیا۔ پولیس اپل ذرائع کے مطابق27 سالہ مونیش جو پیشہ پینٹر تھا اس شخص نے کل رات انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے بتایا کہ مونیش نے خودکشی نوٹ چھوڑ گیا۔ مونیش سری نگر کالونی اپل میں رہتا تھا اور یہ پینٹر ایک مقامی لڑکی پوجا سے محبت کرتا تھا۔ گزشتہ دنوں اس نے شادی کی خواہش کی تھی تاہم لڑکی نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر مونیش نے خودکشی کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔