بچوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ ، 300 کیلو گرام پاوڈر ضبط
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایک شخص کی گرفتاری کے بعد افضل گنج پولیس آج اس وقت حیران ہوگئی جب اس نے اپنی سرگرمیوں کے تعلق سے پولیس کو بتایا ۔ مدت ختم ہونے کے بعد دودھ کے پاوڈر کو خرید کر نئی پیاکنگ میں اسے یہ شخص مہندر کمار فروخت کرتا تھا ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے علاقہ مہاراج گنج سے اسے گرفتار کرلیا ۔ 52 سالہ مہندر کمار گذشتہ ایک سال سے اس کاروبار میں مصروف ہے ۔ انسانی صحت بالخصوص کمسن بچوں کے استعمال میں آنے والے اس دودھ کے پاوڈر ذریعہ کھلواڑہ کو پولیس خطرناک کھیل قرار دیتی ہے ۔ انسپکٹر افضل گنج مسٹر انجیا نے ایک کارروائی میں اسے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 300 کیلو گرام پاوڈر کو ضبط کرلیا اور پولیس افضل گنج اس بات کی جانکاری میں جٹ گئی ہے کہ آیا یہ ایک شخص کی کارستانی نہیں ہوسکتی اور پولیس اس کے پیچھے چھپے ریاکٹ کو بے نقاب کرنے میں مصروف ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ شخص مدت ختم ہوچکے ( ایکسپائر ڈیٹ ) پاوڈر کو 50 روپئے کیلو گرام خرید کر صرف پیاکنگ بدلتے ہوئے اسے 200 روپئے کیلو گرام فروخت کرتا تھا ۔ پولیس اس کے گراہکوں کے علاوہ مدت ختم ہونے والی اشیاء مہندر کمار کو فروخت کرنے والوں کی بھی تلاش کررہی ہے ۔۔