ناریل کے درخت سے گر نے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز)ناریل کے درخت سے گر کر مشتبہ طور پر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ پیٹ بشیر آباد پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 34 سالہ سی ایچ سرینواس کی موت ہوگئی ۔ سبھاش نگر جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن سرینواس 17 مارچ کے دن پیٹ بشیر آباد کے علاقہ گیا تھا اور وہ آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔