حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ شیو راج سنگھ جو ضیاء گوڑہ علاقہ کے ساکن گوپال سنگھ کا بیٹا تھا ۔ ایرٹیل کمپنی میں ملازم تھا ۔ ادھر وہ اینٹینا ڈش کی تنصیب کیا کرتا تھا ۔ گذشتہ ماہ وہ ایک مکان پر ڈش کی تنصیب کے کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور کل رات اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نارسنگی نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔