نارسنگی اور حیات نگر میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 19 سپٹمبر (سیاست نیوز) نارسنگی اور حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 40 سالہ بالیا جو پیشہ سے مزدور تھا، نارسنگی کا ساکن بتایا گیا ہے۔ اس نے آج صبح کے اوقات میں آؤٹر رنگ روڈ کے قریب ایک درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ تاہم اس شخص کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 68 سالہ وائی نرسمہا جو مزدور تھا، عبداللہ پور میٹ حیات نگر میں رہتا تھا۔ اس نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ شخص خرابی صحت سے پریشان تھا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔