نارائن گوڑہ سے مغویہ لڑکی کو رات دیر گئے رہا کرالیا گیا

حیدرآباد 28 اگست (سیاست نیوز) نارائن گوڑہ علاقہ سے مغویہ لڑکی کو رات دیر گئے پولیس نے کاچی گوڑہ علاقہ سے دستیاب کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سات سالہ لڑکی جوتی کا ایک اجنبی خاتون 5 روپئے دینے کے بہانے اغواء کرلیا تھا اور اسے کاچی گوڑہ کے علاقہ میں سینٹ اینس اسکول کے قریب چھوڑ کر فرارہوگئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اجنبی خاتون نے لڑکی کے کانوں میںموجود سونے کی اشیاء چھین لی۔ جوتی جو دوسری جماعت کی طالبہ ہے اس کا ساتھی کلیان بھی اس کے ہمراہ موجود تھا۔ اجنبی خاتون نے کنگ کوٹھی کے علاقہ میں کلیان کو چکمہ دے دیا اور اس سے تھوڑی دور جوتی کو چھوڑ کر فرار ہوگئی ۔