نارائن کھیڑ میں ٹی آر ایس کی گھر گھر مہم

نارائن کھیڑ ۔ /22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابقہ رکن اسمبلی ایم بھوپال ریڈی کے فرزند روش ریڈی ایم نے اپنے ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں کو لیکر کنگٹی منڈل موضع تڑکل میں گھر گھر انتخابی مہم میں گھر پہنچ کر حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے سابقہ رکن اسمبلی و ٹی آر ایس پارٹی امیدوار ایم بھوپال ریڈی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اور کے سی آر کے ہاتھ مضبوط کرنے کی گذارش کی ۔ بعد ازاں نارائن کھیڑ موضع چاپٹہ کے اجلم پاڑگاؤں کے کانگریس اور ٹی ڈی پی پارٹی کے لوگوں نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر نارائن کھیڑ سابقہ رکن اسمبلی ایم بھوپال ریڈی نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو ٹی آر ایس پارٹی کا کھنڈوا ڈالکر کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے ترقیاتی کاموں سے عوام خوب واقف ہیں ۔ انہوں نے نارائن کھیڑ کے مزید تیز رفتار ترقی کیلئے کار کے نشان کو ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کی ۔