منتخب ہونے والوں میں ٹی آر ایس کے تائیدی امیدواروں کی اکثریت
نارائن کھیڑ ۔ 27؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے رائے دہی کا پرامن اختتام عمل میں آیا ۔ رائے دہی کاآغاز صبح 7 بجے سے شروع ہوا جو ایک بجے دن تک جاری رہا ۔ 2 بجے دن سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور 8 بجے رات تک کی گئی نتائج اس طرح ہیں ۔ نارائن کھیڑ ریونیو ڈیویژن کے نارائن کھیڑ منڈل میں 50 گرام پنچایت میں 13 گرام پنچایت بلا مقابلہ کے تحت ٹی آر ایس پارٹی کے تائیدی امیداور منتخب ہوئے ۔ 37 گرام پنچایت میں انتخابات عمل میں آئے ۔ 23 ٹی آر ایس تائیدی سرپنچ امیدوار اور وارڈ ممبرس منتخب ہوئے ۔9مہا کوٹمی تائیدی سرپنچ امیدوار وارڈ ممبرس منتخب ہوئے ۔3 بی جے پی کے تائیدی امیدوار سرپنچ وارڈ ممبرس ۔ 2 آزاد امیدوار سرپنچ و وارڈ ممبر منتخب ہوئے۔ ناگل گیدا منڈل میں 9 ٹی آر ایس تائیدی سرپنچ بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔ 22 گرام پنچایت میں انتخابات ہوئے 14 ٹی آر ایس سرپنچ و وارڈ ممبرس امیدوار منتخب ہوئے ۔ 7 مہا کوٹمی کے سرپنچ تائیدی امیدوار وارڈ ممبرس ۔ 1 آزاد امیدوار سرپنچ و وارڈ ممبرس بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔کلہیر منڈل میں 11 گرام پنچایتوں میں 11 ٹی آر ایس کے تائیدی امیدوار نے ‘ سرپنچ و وارڈ ممبرس بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔1 مہا کوٹمی کے تائیدی امیدوار سرپنچ اور وارڈ ممبرس منتخب ہوئے ۔ 14 گرام پنچایت میں انتخابات عمل میں آئے ۔ 9 ٹی آر ایس کے تائیدی سرپنچ و وارڈس منتخب ہوئے ۔ 5 مہاکوٹمی تائیدی امیدوار سرپنچ و وارڈ ممبرس منتخب ہوئے ۔ سرگاپور منڈل میں 20 گرام پنچایت میں انتخابات عمل میں آئے ۔ 16 ٹی آر ایس تائیدی سرپنچ و وارڈ ممبرس ‘ 2 مہا کوٹمی تائیدی سرپنچ انتخاب عمل میں آئے۔