نارائن کھیڑ میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

تعمیرات کی عاجلانہ تکمیل کیلئے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کی ہدایت
نارائن کھیڑ ۔ /29 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کا دورہ کرکے محلہ منگل پیٹ میں ریتو بازار جو 2 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جس کیلئے ایک ایکر اراضی سروے نمبر 29/1 میں دیا گیا اسی سروے نمبر میں ، ایم ایل اے کیمپ آفس جو ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا ۔ موضع وینکٹ پور کے قریب منڈل پرجا پریشد کی عمارت جو ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جس کیلئے ایک ایکر اراضی دی گئی ۔ اس موقع پر وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ سنگ بنیاد رکھی گئی عمارتوں کو ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے گا ۔ منور منڈل کے موضع بیلاپور میں تعمیر کردہ برقی سب اسٹیشن کا افتتاح انجام دیا ۔ کلہیر منڈل کے موضع کرشنا پور میں تعمیر کردہ برقی سب اسٹیشن کا افتتاح کیا ۔ موضع راپرتی میں تعمیر کردہ گودام کی عمارت کا افتتاح انجام دیا ۔ بعدازاں گورنمنٹ پالیٹکل عمارت میں حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین سے رئیتو میٹنگ کیا اس میٹنگ سے مخاطب کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عوام کو ٹینکرس کے ذریعہ گھر گھر پانی سربراہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاواگو پراجکٹ کے ذریعہ مستقر نارائن کھیڑ کو پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ کولال پراجکٹ کے ذریعہ کنگنی منڈل کے مواضعات کو پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عوام کے مسائل دریافت کریں اور مسائل کو حل کریں ان پروگراموں اور ریتو میٹنگ میں ان کے ہمراہ رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد بی بی پٹیل رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی کلکٹر ضلع میدک رونالڈوراس کے علاوہ ضلع میدک و حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے سرکاری عہدیداروں اور سیاسی قائدین موجود تھے ۔