نارائن کھیڑ۔/20مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر محمد محمود علی کی ہدایت پر مسٹر ایم اے معید خان کی زیر قیادت تشکیل دی گئی 8افراد پر مشتمل رہبری کمیٹی نے نارائن کھیڑ میں واقع اوقافی اراضیات پر ناجائز قبضوں، غیر قانونی تعمیرات، عیدگاہ اور درگاہ حضرت بازید حیدری کی اراضی، مکیری پیراں کی اراضی کے علاوہ دیگر اوقافی اراضیات کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایکزیکیٹو آفیسر مسٹر افتخار الدین مشرف، ڈپٹی ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ مسٹر صلاح الدین انصاری، پراجکٹ آفیسر وقف بورڈ مسٹر سید متین احمد اسٹیٹ سرویئر مسٹر شجاعت علی خان، تحصیلدار انچارج نارائن کھیڑ مسٹر نارا سنگھ، میدک انچارج ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ مسٹر شریف خان موجود تھے۔