نارائن پیٹ کے عازمین حج کے تیسرے قافلے کی روانگی

نارائن پیٹ /16 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کے عازمین حج کا تیسرا قافلہ جس میں جناب محمد غوث تاج معہ والدہ ، جناب غلام محی الدین مسعود اور ان کی اہلیہ شامل ہیں ۔ تلبیہ کی گونج میں آج حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئے جو کل شمش آباد ایرپورٹ سے جدہ کیلئے پرواز کریں گے ۔ عازمین حج کا یہ قافلہ درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادری پر حاضری دی ۔ بعد ازاں ان عازمین کی درگاہ کے احاطہ میں شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔ جناب سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین نے عازمین حج سے ملک میں امن و امان کے قیام و یکجہتی کیلئے دعاء کی اپیل کی ۔ بعد ازاں عازمین کا یہ مختصر اور تیسرا قافلہ شہر کی مختلف شاہراہوں سے تلبیہ کی گونج میں گذرتا ہوا حیدرآباد کیلئے روانہ ہوا ۔ مختلف مقامات پر مسلمانان نارائن پیٹ نے عازمین حج کی جگہ جگہ گلپوشی کی اور ڈی او کیلئے درخواست کی ۔ اس قافلہ میں جناب غلام دستگیر چاند ، سابق کونسلر بلدیہ ،عبدالرحیم مسعودی ، محمد تقی چاند ، عبدالغفور ، محمد تقی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔