نارائن پیٹ۔16مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈیویژن کے سرکاری اردو میڈیم ہائی اسکول کے ایس ایس سی کے نتائج شاندار رہے ۔ ضلع پریشد ہائی اسکول( زکور) اوٹکور کا نتیجہ 100فیصد رہا ۔ 36 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی اور تمام طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ محمد متین طالب علم نے 8.5 نشانات حاصل کئے ۔ ضلع پریشد ہائی اسکول مدور کا نتیجہ 100فیصد رہا ۔ 35 طلبہ کے منجملہ 35طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ 51کے منجملہ 50طلبہ کامیاب ہوئے ۔ ضلع پریشد ہائی اسکول مریکل کا نتیجہ 95فیصد رہا ۔ ضلع پریشد ہائی اسکول دھنواڑہ کے 91فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ۔ ضلع پریشد ہائی اسکول ( اناث) کوسگی کے 87فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نارائن پیٹ کا نتیجہ 97 فیصد رہا ‘گورنمنٹ ہائی اسکول مارکٹ لائن کا نتیجہ 58فیصد رہا جبکہ خانگی مدارس کے طلبہ نے بھی شاندار مظاہرہ کیا ۔ الفلاح ہائی اسکول ( اردو میڈیم ) نارائن پیٹ کے 100فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ کے اردو میڈیم زمرے میں 98فیصد طلبہ کامیاب قرار دیئے گئے ۔ ملت ماڈل اسکول ( اردو میڈیم ) اوٹکور کے 100فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ۔ گرلز اسکول نارائن پیٹ میں 92فیصد طالبات کامیاب ہوئے ۔ اردو میڈیم اسکولوں کے شاندار نتائج پر اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے قائدین رؤف حسام الدین ‘ محمد علی تاج ‘ امیر الدین چاند ‘ شاہین سلطانہ ‘ اکرم خان درانی ‘عبدالسلام نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ ‘ اساتذہ اور صدور مدرسین کو مبارکباد دی ۔