نارائن پیٹ ۔16اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کے حج کمیٹی کے ذریعہ روانہ ہونے والے حاجیوں کے دونوں قافلے کل اور آج نارائن پیٹ بخیریت واپس پہنچ گئے ۔ ان حاجیوں کے دوست احباب اور رشتہ داروں نے شمس آباد ایئرپورٹ پہنچ کر خیرمقدم کیا ۔ نارائن پیٹ کے حامیوں کے حج کے مبارک سفر سے بخیر و عافیت واپس آجانے پر مسلمانان بالخصوص عزیز واقارب نے اللہ رب العزت کا شکر بجالایا ہے اور ان کے فریضۃ حج کی شرف قبولیت کیلئے دعا کی ہے ۔ نارائن پیٹ کے حاجیوں میں ڈاکٹر خالد سیف اللہ صدیقیو اہلیہ ‘ ڈاکٹر احمد عبداللہ صدیقی عرف ( ہادی ) و اہلیہ اور جناب مرزا خواجہ بیگ ٹیچر واہلیہ شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 09885833661 اور 09440212100 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ امسال حج کے دوران دو بڑے حادثات رونما ہوئے جس میںسینکڑوں حاجی جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے ۔