نارائن پیٹ۔/7ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ میں 6 ڈسمبر کو بابری مسجد کی شہادت کی 25 ویں برسی کے موقع پر یوم سیاہ مناتے ہوئے نارائن پیٹ کے سرکردہ مسلم قائدین نے سب کلکٹر آفس پہنچ کر بابری مسجد کی بازیابی اور دوبارہ اسی مقام پر تعمیرکروانے کے مطالبہ کا اعادہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک تحریری یادداشت ، اے او ( اڈمنسٹریٹو آفیسر ) سب کلکٹر کے حوالے کی۔ اس موقع پر مسلم قائدین محمد نواز موسیٰ، غلام محی الدین چاند، محمد ظہیر الدین ، عبدالسلیم ایڈوکیٹ، امیر الدین ایڈوکیٹ، مجاہد صدیقی، سرفراز حسین انصاری، محمود قریشی، ارشد فیصل، محمود انصاری، محمد غوث انجینئر، عبدالسلام عابد، محمد غوث انپور و دیگر موجود تھے۔