نارائن پیٹ۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ملک گیر سطح پر ٹریڈ یونین کی ہڑتال کی اپیل کا نارائن پیٹ میں بھی زبردست اثر دیکھنے میں آیا۔ سی پی آئی ایم ایل، سی پی آئی، سی آئی ٹی یو، اے آئی کے ایم و دیگر تنظیموں کی جانب سے آج ایک زبردست احتجاجی ریالی نکالی گئی جس میں ہزاروں ٹریڈ یونین ورکرس، عوامی سیکٹر کے مزدور، آٹو ڈرائیورس، وہیکل آپریٹرس اپنی اپنی گاڑیوں کے ساتھ شریک رہے۔ بعد ازاں تلنگانہ چوک پر ایک جلسہ عام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مذکورہ تنظیموں کے قائدین نے مخاطب کیا۔ آج صبح سے ہی آر ٹی سی بسیں، آٹو، پٹرول بینک وغیرہ بند رہے۔
پٹہ پاس بکس دینے
کسانوں کی اپیل
یلاریڈی۔/2 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹہ پاس بکس دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے منڈل تاڑوائی کے چٹیال علاقہ کے ایس سی، ایس ٹی کسانوں نے تحصیل آفس کا رُخ کیا۔ انہیں سرکار نے تین ماہ قبل زرعی اراضیات تقسیم کئے تھے جس کے پٹہ پاس بکس اب تک جاری نہیں کئے گئے۔ پٹہ پاس بکس نہ ہونے سے زرعی کھاد، تخم خریدی کیلئے دشواری پیش آنے کی شکایت کی گئی۔ پٹہ پاس بکس فوری جاری کرنے کی اپیل کی جس پر تحصیلدار مسٹر گنگادھر نے کہا کہ میری طرف سے تمام کام مکمل ہوچکے ہیں اور پاس بکس اب آرڈی او آفس میں ہیں اور بہت جلد منگوانے کا تیقن دیا۔