نارائن پیٹ میں وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی برسی تقریب

نارائن پیٹ ۔4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق چیف منسٹر آندھراپردیش آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی پانچویں برسی کے موقع پر نارائن پیٹ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی جانب سے نرسی ریڈی چوراہا پر آنجہانی وائی ایس آر کی رپورٹریٹ پر پھول مالائیں چڑھا کر ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ قبل ازیں ایک موٹر سیکل ریالی کا بھی اہتمام کیا گیا جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی نرسی ریڈی چوراہا جس کو تلنگانہ چوک سے موسوم کیا گیا ہے پہنچ کر جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی جس کو ٹاون کنوینر ڈاکٹر محمد یوسف نے مخاطب کرتے ہوئے آنجہانی وائی ایس آر کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ضمیر باشاہ اقلیتی سیل پارٹی پریسیڈنٹ نے کہا کہ آنجہانی وائی ایس آر ریاست کے اقلیتوں کیلئے چار فیصد تحفظات اور کئی ایک اسکیمات کے ذریعہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو زبردست فائدہ پہنچایا ہے ۔ اس موقع پر مسرز محمد عارف ، محمد عبدالجلیل ، عبدالقادر ، شیو ، انیل کمار ، ملیش ، رامیا ، محمد حنیف و دیگر کارکنوں اور قائدین موجود تھے ۔