نارائن پیٹ۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ مستقر پر آج دوپہر اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جس کے سبب آبادی میں کئی درختوں کے گرجانے کی اطلاعات ہیں۔ موسلا دھار بارش کے سبب سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی کے جمع ہوجانے سے عوام کو مشکلات پیش آئی۔ اچانک بارش سے موسم یکسر تبدیل ہوگیا۔ چند دنوں سے گرمی میں شدت پیدا ہوگئی تھی۔ تیز ہواؤں کے سبب برقی تاروں کے ٹوٹ جانے سے کئی گھنٹے تک برقی سربراہی مسدود رہی۔ ایک طویل وقفہ کے بعد بارش سے عوام باالخصوص کسان برادری نے راحت کی سانس لی ہے۔