جمعرات , دسمبر 12 2024

نارائن پیٹ میں ضلع سادھنا کے ذمہ داران کی پریس کانفرنس

نارائن پیٹ /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع سادھنا سمیتی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں صدر نارائن پیٹ ضلع سادھنا سمیتی مسٹر منوہر گوڑ نے ٹی ار ایس سربراہ و چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسٹر کے سی آر اور رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ کے عوام نے نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کے مطالبہ کے تحت تقریباً گیارہ ماہ تک مسلسل جدوجہد کی اور مسلسل اور مستقل بھوک ہڑتال کیمپ قائم کیا اور پانچ روزہ نارائن پیٹ بند کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا اور حیدرآباد کے اندرا پارک پر عظیم الشان دھرنا بھی منظم کیا جس میں تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کے سرکردہ قائدین نے شرکت کی ۔ جس میں مسرز کودنڈارام ( جے اے سی ) جئے پال ریڈی سابق مرکزی وزیر محترمہ ڈی کے ارونا ، سابق ریاستی وزیر ، ریونت ریڈی ، ڈاکٹر لکشمن بی جے پی دیاکر ریڈی ( تلگودیشم ) حامد محمد خان ( جماعت اسلامی تلنگانہ ) کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی قائدین نے شرکت کی ۔ مسٹر منوہر گوڑ نے ان تمام تنظیموں اور جماعتوں سے بھی اظہار تشکر کیا ۔ جنہوں نے اس تحریک میں شامل ہوکر اس لہر کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ اس موقع پر غلام محی الدین چاند ، مجاہد صدیقی ، صراف اوم پرکاش ، ونکویا ، کاشی ناتھ و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT