نارائن پیٹ میں سواتی راجندر ریڈی کی انتخابی مہم

نارائن پیٹ /2 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی کی قیادت میں سابقہ چار سالوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی مثال سابقہ ساٹھ سالوں میں نہیں ملتی ۔ صرف بلدیہ نارائن پیٹ میں سابقہ چار سال میں 116 کروڑ روپئے کے ترقیاتی بجٹ فراہم کیا گیا ۔ نارائن پیٹ بلدیہ کو گریڈ 2 درجہ سڑک کی توسیع سوریہ لکشمی ڈگری کالج کو گورنمنٹ ڈگری کالج میں تبدیل کیا گیا ۔ اقلیتی اقامتی اسکول کا قیام ، گورنمنٹ ہاسپٹل میں عصری ٹیکنالوجی کی فراہمی ترقیاتی کاموں کے ذریعہ ہر محاز پر کام کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار سواتی راجندر ریڈی نے مستقر نارائن پیٹ میں گھر گھر انتخابی مہم کے ذریعہ عوام سے ملاقات کے دوران ایس راجندر ریڈی سابقہ رکن اسمبلی و ٹی آر ایس پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے خواتین اور علاقہ کے عوام سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر نارائن پیٹ کی مزید ترقی کیلئے کار کے نشان کو ووٹ دینے اور ایس راجندر ریڈی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسٹر راجو وردھن ریڈی ، گندے انسوریہ چندرا کانت ، صدرنشین بلدیہ نارائن پیٹ ، محترمی ترنم بیگم ، جوتی ، ماروتی ، شیوا راج و دیگر پارٹی کارکنان موجود تھے ۔