نارائن پیٹ ۔ /25 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحصیلدار نارائن پیٹ مسٹر پارتا سارتھی کی نگرانی میں نارائن پیٹ منڈل کے 128 ، بوتھ کے بوتھ لیول آفیسروں اور سوپر وائزروں کا ایک اہم جائزہ اجلاس دفتر تحصیل نارائن پیٹ میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر مسٹر پارتا سارتھی ، تحصیلدار نے انکشاف کیا کہ اجلاس میں ووٹر شناختی کارڈ کی تنقیح اور ناموں کے شمولیت کے عمل کا جائزہ لیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقر نارائن پیٹ کے 42 اور اطراف مواضعات کے 86 بوتھ لیول آفیسروں اور سوپر وائزروں نے اجلاس میں شرکت کی اور تفصیلات سے واقف کروایا ۔ نئے فہرست رائے دہندگان میں شمولیت کی چونکہ آج /25 ستمبر آخری تاریخ ہے ۔ نئے ناموں کے اندراج و اخراج کا ڈاٹا تیار کرنے کے بعد قطعی فہرست /4 اکٹوبر تک مکمل کرتے ہوئے /5 اکٹوبر کو رائے دہی کی قطعی فہرست آویزاں کی جائے گی ۔ اس موقع پر نائب تحصیلدار شریمتی پریمیلا کے علاوہ منڈل کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔