جمعرات , دسمبر 12 2024

نارائن پیٹ میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر

کانگریس ، ٹی آر ایس اور بی جے پی میں اصل مقابلہ

نارئن پیٹ ۔ یکم اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی میں پارلیمانی انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں، انتخابی و سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آتی جارہی ہے ۔ چلچلاتی دھوپ کے باو جود سیاسی جماعتوں کے کارکن اور قائدین رائے دہندوں کو راغب کرنے کیلئے گھر گھر ملاقات مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ حلقہ لوک سبھا محبوب نگر میں شامل حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ میں ٹی آر ایس ، کانگریس اور بی جے پی میں سہ رخی کانٹا کا مقابلہ درپیش ہے ۔ حلقہ لوک سبھا محبوب نگر سے گذشتہ مسٹر اے پی جیتندر ریڈی ( ٹی آر ایس ) نمائندگی کرچکے ہیں ۔ اب وہ ٹی آر ایس سے ٹکٹ نہ ملنے پر اپنی وفاداریاں تبدیل کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ کانگریس سے ٹکٹ نہ ملنے پر سینئر کانگریس قائد محترمہ ڈی کے ارونا نے کانگریس کو خیرباد کہتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوکر بی جے پی کے ٹکٹ پر میدان میں آئی ہیں۔ کانگریس سے مسٹر ومشی چندر ریڈی حلقہ پارلیمان محبوب نگر سے امیدوار بنائے گئے ہیں ۔ ٹی آر ایس نے ایک نیا چہرہ متعارف کرواتے ہوئے مسٹر ایم سرینواس ریڈی کو میدان میں اتارا ہے ۔ یہ تینوں امیدوار طاقتور مانے جاتے ہیں ، اگرچیکہ 11امیدوار اس حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں لیکن کانگریس ، ٹی آر ایس اور بی جے پی میں اصل مقابلہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT