نارائن رانے استعفیٰ کے فیصلہ سے دستبردار

ممبئی ۔ 5 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات سے قبل قیادت میں تبدیلی کے مطالبہ کو تسلیم نہ کئے جانے پر آخر کار نارائن رانے سے اپنا موقف تبدیل کرلیا اور بحیثیت وزیر استعفیٰ سے دستبردار ہوگئے ۔ انہوں نے کانگریس قیادت پر تنقید اور انہیں چیف منسٹر کا عہدہ نہ دیئے جانے پر بطور احتجاج کابینی وزیر کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسمبلی انتخابات میں چیف منسٹر پرتھوی راج چوان کی قیادت میں کانگریس کی کامیابی کے امکانات موہوم ہیں۔ نارائن رانے نے کانگریس نائب صدر راہول گاندھی اور دیگر سے مشاورت کے بعداستعفیٰ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔