نادر مورتی کی فروختگی کے دوران ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ /26 فبروری (سیاست نیوز) نادر مورتی کو فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ مقدس حسین متوطن علی پور اترپردیش شہر کو روزگار کی تلاش میں آیا تھا اور وہ گلاس فٹنگ کا کام کررہا تھا ۔ مقدس نے مدھیہ پردیش کے گیان سنگھ سے دوستی کی اور دونوں نے اپنی معاشی پریشانی سے نمٹنے کیلئے لارڈ مہاویرا کی پنچ لوہا نادر مورتی حاصل کی ۔ ٹاسک فورس ذرائع نے بتایا کہ مقدس نے پنچ لوہا مورتی کو نادر ظاہر کرتے ہوئے اسے 50 لاکھ روپئے میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور خواہشمند گاہک کی تلاش میں وہ پی وی این آر ایکسپریس وے لنگر حوض کے قریب موجود تھا کہ ٹاسک فورس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے پنچ لوہا کی مورتی بھی برآمد کرلی گئی ۔