نادانوں کی ایک ہی پناہ گاہ ’’کانگریس‘‘ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کا بیان

نئی دہلی 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج ادعا کیاکہ کانگریس سپریم کورٹ کی جانب سے پانچ کارکنوں کی بھیما ۔ کورے گاؤں تشدد مقدمہ میں دخل اندازی سے انکار کردیا اور کہاکہ نادانوں کی ایک ہی پناہ گاہ ہے اور اس کا نام ’’کانگریس‘‘ ہے۔ امیت شاہ نے کہاکہ جو لوگ قومی صیانت کے مسئلہ کو بھی سیاسی رنگ دینے سے نہیں چوکتے، وہ سپریم کورٹ کے اِس فیصلے سے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ کانگریس اپنا موقف تمام اہم مسائل جیسے شہری نکسل ازم کے بارے میں واضح کرے۔