حیدرآباد ۔ /14 ڈسمبر (سیاست نیوز) حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کیخلاف خصوصی مہم میں حیدرآباد ٹریفک پولیس نے 6 نائجیرین باشندوں بشمول 3 خواتین کو گرفتار کرلیا ۔ کل رات دیر گئے خصوصی مہم کے دوران بنجارہ ہلز ٹریفک پولیس نے نائجیرین باشندوں کو حالت نشہ میں ہونے پر انہیں گرفتار کرلیا اور پولیس کی اس کارروائی کی ویڈیو گرافی کرنے پہونچنے پر میڈیا کے کیمرہ مین پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا ۔ گرفتار کئے گئے نائجیرین باشندے حالت نشہ میں گاڑی چلارہے تھے اور پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں بعد ازاں شخصی ضمانت پر رہا کردیا ۔