نئی دہلی۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نائب وزیراعظم برطانیہ نک کلیگ نے آج مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کرکے کئی باہمی دلچسپی مسائل پر بشمول اِستقدامی اثر سے ٹیکس میں ترمیمات کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے بموجب جیٹلی نے وضاحت کی کہ حکومت کا موقف استقدامی اثر کے ساتھ ٹیکس کی ترمیمات کے بارے میں کیا ہے اور ووڈا فون اور کیرن اِنرجی کے ٹیکس معاملات سے اس کا کیا تعلق ہے۔ حکومت کا ادعا ہے کہ قانونی کارروائی ووڈا فون کے مقدمہ میں جاری رہے گی، جبکہ مرکزی بورڈ برائے راست محاصل کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی اُن معاملات کا جائزہ لے گی جن کے خلاف ہنوز کارروائی کا آغاز نہیں کیا گیا ہے۔