نئی دہلی ۔ 16 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن پارٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اتفاق رائے سے نائب صدرنشین راجیہ سبھا کا عہدہ پُر ہونے نہیں دیں گے ۔ کانگریس ، ترنمول کانگریس اور سماج وادی پارٹی ہر ایک کیلئے قابل قبول مناسب امیدوار کی تلاش میں ہے ۔ پی جے کورئین یکم جولائی کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوچکے ہیں لیکن کسی بھی امیدوار کا نام برسرعام نہیں آیا ۔ کانگریس ، این سی پی ، بی ایس پی ، ایس پی ، آر جے ڈی ، ڈی ایم کے ، سی پی آئی (ایم) ، سی پی آئی ، جے ڈی (ایس) ، آر ایس پی ، آئی یو ایم ایل اور کے سی ایم کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا تاکہ اپوزیشن کی جانب سے ایک متفقہ امیدوار منتخب کیا جاسکے ۔