نائب صدرجمہوریہ ‘چار روزہ دورہ ازبکستان پر روانہ

نئی دہلی ۔ 21 مئی (پی ٹی آئی) نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری آج چار روزہ دورہ ازبکستان کیلئے روانہ ہوگئے جس کے دوران وہ دونوں ممالک کے انسداد دہشت گردی، افغانستان اور علاقائی ترقیاتی پراجکٹس میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی تاشقند روانہ ہوا ہے جہاں وہ صدر ازبکستان اسلام کریموف سے ملاقات کریں گے۔ افغانستان کے بارے میں مسائل پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کریموف نے 1991ء میں بحیثیت کمیونسٹ پارٹی لیڈر ہندوستان کا دورہ کیا تھا بعد میں بحیثیت صدر ازبکستان انہوں نے 1994ء ، 2000ء ، 2005 اور 2011ء میں چار دورہ کئے تھے۔