وینکیا نائیڈو کا عہدیداروں کے ساتھ شہر کے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پر تبادلہ خیال
کوچی 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج یہاں مبرین ڈرائیو میں سبھاش پارک کے اطراف ضلع کے ٹاپ عہدیداروں کے ہمراہ پیدل چلتے ہوئے ان کے ساتھ بات چیت کی۔ صبح کی ان کی اس چہل قدمی کے دوران نائیڈو نے عہدیداروں کے ساتھ اس شہر میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ ان عہدیداروں میں مسٹر سومینی جین اور ایرناکلم ڈسٹرکٹ کلکٹر کے محمد وائی صفی اللہ شامل تھے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ وینکیا نائیڈو نے جو سنٹرل یونیورسٹی کے کساراگاڈ کیمپس کا افتتاح کرنے کے بعدکل شہر پہنچے تھے، سنیٹری ورکرس اور عوام سے مختصر بات چیت بھی کی۔ نائب صدرجمہوریہ ہند نے آج میئر، کلکٹر اور پولیس کمشنر کے ہمراہ سبھاش پارک پر صبح واکنگ کی۔ انھوں نے اس موقع پر اہم پراجکٹس جیسے اسمارٹ سٹیز، کوچی کی ترقی کے لئے میٹرو پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک سرکاری نوٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ انھوں نے شہریوں سے بھی بات چیت کی۔ بعدازاں انھوں نے کوچی کی ایک میٹرو ٹرین میں سوار ہوکر مہاراجہ کالج جنکشن سے لولو وال تک سفر بھی کیا اور اس سفر کے دوران نائب صدرجمہوریہ نے مسافرین سے بات چیت کی۔ ایم وینکیا نائیڈو نے جب وہ مرکزی وزیر شہری ترقی تھے تو اس دوران انھوں نے اس شہر کی ترقی اور کوچی میٹرو کے لئے کافی دلچسپی لی تھی۔