نئے کرنسی نوٹس کی طباعت، 24 گھنٹے جاری

میسور 30نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آربی آئی کی مکمل ملکیت والی بھارتیہ ریزروبینک نوٹ مدرن پرائیویٹ لمیٹڈ (بی آر بی این ایم پی ایل)نئی کرنسی کی بڑھتی طلب کی تکمیل کے لئے 24گھنٹے کام کررہی ہے ۔بی جے پی کے لیڈر و کرناٹک کے سابق وزیر ایس اے رام داس جو بھارتیہ ریزروبینک نوٹ مدرن ایمپلائز یونین کے کارگزار صدر ہیں کے مطابق پرنٹنگ یونٹ جس میں 600ملازمین ہیں ہفتہ میں 5دن کام کیا کرتے تھے تاہم گذشتہ دو دنوں سے 7دن 24گھنٹے کام کررہے ہیں۔رام داس نے کہا کہ مکمل افرادی قوت کو امید ہے کہ موجودہ مشنری سے زیادہ سے زیادہ پیداوار ہوسکے گی۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا جنہوں نے اس ماہ کے اوائل میں بڑی کرنسی نوٹوں کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔وزیرزراعت کرشنا بائیرے گوڑا نے کہا کہ حکومت گنے کی کٹائی کی مشینوں کی خریدی کے لئے 40فیصد سبسیڈی (تقریباً 38لاکھ روپے ) فراہم کررہی ہے ۔ایسی ہر مشین کی قیمت 1.38کروڑ روپے ہے ۔انسانی طور پر فصل کی کٹائی 350روپے یا 375روپے فی ٹن کے حساب سے کی جاتی ہے جبکہ حکومت ان عصری مشینوں کے ذریعہ اسے 300روپے تک کرنا چاہتی ہے ۔ساتھ ہی معمول کے کسان ایک دن میں ایک ایکڑ گنے کے کھیتوں کی کٹائی کرتے ہیں جو یہ عصری مشینیں صرف 4گھنٹے میں کرسکتی ہیں۔