نئے فوجی سربراہ کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن سے رجوع

نئی دہلی۔/2مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی جانب سے نئے فوجی سربراہ کی تقرری کیلئے زبردست مخالفت کی جارہی ہے اور اس بنیاد پر حکومت نے آج وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کو اب الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا ہے، اور کوئی بھی فیصلہ الیکشن کمیشن کی رضامندی کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔ وزیر دفاع اے کے انٹونی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نئے فوجی سربراہ کی تقرری سے متعلق پوچھے جانے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ فی

الحال الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔کوئی بھی قطعی فیصلہ سے قبل ہم تمام تر ضابطوں کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کی جانب سے اس معاملہ کو پہلے ہی الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا ہے۔ حالانکہ پول پیانل نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ تقررات، ترقی ( پروموشنس ) ، ٹنڈرس اور پروکیورمنٹ کو جاریہ اور آئندہ منعقد شدنی کسی بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کے دائرہ کار میں نہیں رکھا گیا ہے۔