کابل ۔27 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) نئے صدر افغانستان جاریہ ہفتہ چین کا دورہ کریں گے ، اس سے افغانستان کے مستقبل میں چین کے اہم کردار کا اشارہ ملتا ہے ۔ جنگ زدہ ملک میں امریکہ اور ناٹو افواج کے جاریہ سال کے اختتام پر ملک سے تخلیہ کے بعد افغانستان کی دفاعی اور خارجہ پالیسی کا مقصد پورے علاقہ کے ساتھ پرامن تعلقات قائم کرنا ہوگا کیونکہ افغانستان کے بارے میں اس علاقہ کے دیگر ممالک میں بے اعتمادی پائی جاتی ہے ۔ اشرف غنی احمد زئی کل تین روزہ دورۂ چین پر کابل سے روانہ ہوں گے جہاں اُن کی ملاقات صدر ژی جن پنگ اور افغانستان کی ترقی کیلئے امکانی سرمایہ کاروں سے مقرر ہے ۔