نظام آباد:29؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے نظام آباد پولیس کمشنریٹ میں واقع آرمور ، نظام آباد ، بودھن سب ڈیویژن کے علاقوں میں 31؍ ڈسمبر کے روز نئے سال کے جشن کے موقع پر کمشنر یٹ کے علاقہ میں شراب کی دکانیں ، تاڑی کی دکان حکومت کی جانب سے مقررہ وقت پر کاروبار کو انجام دینے کی ہدایت دی اس کے برخلاف شراب کی فروختگی کرنے کی صورت میں مالکین دکان کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کی دکانات کو مہر بند کیا جائیگا اس کے علاوہ باراور ریسٹورینٹ کیلئے بھی قواعد کی عمل آوری کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آر کے اکسٹرا اور سائونڈ سسٹم پر امتناع عائد کیا گیا ہے بغیر کسی اجازت سائونڈ سسٹم ، آر کے اکسٹرا کااستعمال کرنے کی صورت میں کاروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ بغیر اجازت استعمال کی وجہ سے عوام کی صحت پر اثر پڑنے کے امکانات ہیں اور اس کی آواز سے عوام خوف زدہ ہونے کے بھی امکانات ہیں بغیر اجازت ڈی جے سائونڈ کا استعمال نہ کرے شہر کے علاقہ میں 20 خصوصی ٹیمیں تنقیح کریں گی ۔ نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلانے اور بائیک پر دو سے زائد سوار ہونے کی صورت میں ایم وی آئی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگا۔ کھلے عام مقامات ، دکانات پر شراب نوشی نہ کرنے اور اس روز کا جشن سے دوسروں کو تکالیفات ہونے نہ دے ۔