حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ کنچن باغ میں 40 دن کے دلہے نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ جلال الدین نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جلال کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا جس کی شادی 40 دن قبل حیات نگر علاقہ کی لڑکی سے ہوئی تھی ۔ جلال پیشہ سے بک بائیڈنگ کا کام کرتا تھا ۔ جو جی ایم نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ متوفی کی بیوہ 21 اپریل کے دن سسرال گئی تھی ۔ کل بھائی سے بات کرنے کے بعد جلال نے اسے بتایا کہ وہ گھر پر اکیلا ہے اور جب تک اس کا بھائی متوفی کے گھر پہونچتا اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ جلال کے اس اقدام سے دونوں خاندان سکتہ میں آگئے ۔ پولیس کنچن باغ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔