ایس آئی او کے ریجنل صدر برادر کلیم خاں کاعہد
بانسواڑہ۔/15جون، ( فیاکس ) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ایک ملک گیر طلباء تنظیم ہے جو گذشتہ تین دہوں سے طلباء اور نوجوانوں میں اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانے، تعلیمی میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔ اسی کی ایک کڑی کو انجام دینے کیلئے جناب محمد کلیم خاں ریجنل پریسیڈنٹ ( اے پی ویسٹ ریجن ) نے تمام ریجن میں دوروں کے ذریعہ ہر یونٹ کی اس تعلیمی سال کو بہتر انجام دینے کیلئے منصوبوں کا جائزہ لیا اور تمام ممبران اور امیدوار و ممبران سے جائزہ و احتساب لیا گیا اور ہر ممبر اور امیدوار ممبر کو تاکید کی گئی کہ تعلیمی سال کے ہر مسائل کو فرداً فرداً باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے جدوجہد کیلئے کمربستہ ہوجائیں اور تعلیمی بیداری کیلئے ملاقات اور بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کالجوں اور مدرسوں کا جائزہ لیتے ہوئے مثبت اقدام اٹھاکر حل کریں۔ساتھ ہی ساتھ خود کی شخصی ارتقاء اور دنیوی کامیابی کے ساتھ ساتھ اخروی کامیابی اور رضائے الہی کو اپنا مقصد بناتے ہوئے زندگی گزاریں۔