نئی لکثرری کار متعارف Audi A8L جرمن

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( پریس نوٹ
جرمن لکثرری کار مینوفیاکچرر کمپنی نے آج اس کی نئی: Audi
A8L Audi
کار ماڈل کو متعارف کیا ۔ یہ بہترین ڈیزائن میں معیاری اور عصری ٹکنالوجیز سے لیس ہے ۔ اس کی قیمت حیدرآباد کے شوروم پر 11,551,000 روپئے ہے اور یہ ہندوستان کے تمام شورومس پر دستیاب ہے ۔ ہندوستان میں اس سے قبل Audi انڈیا لکثرری کار کو متعارف کیا جاچکا ہے ۔ اس کی سال میں دس ہزار گاڑیوں کی فروخت عمل میں آچکی ہے ۔ مسٹر جوکنگ ساہیڈ Audi انڈیا نے audi A8L نئے کار ماڈل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ Audi A8L کار کسٹمرس کے تمام تر توقعات پو پورا اترے گی ۔ انہوں نے کار کو عصری ٹکنالوجیز سے لیس بتایا ۔ کار کی خصوصیات میں Matrix LED ہیڈ لائٹس ، انجن لائین اب بشمول TSFI اور دو TDI یونٹس ہیں ۔ پاور ایچ پی 385 اور یہ طاقتور ڈیزل کار ہے ۔۔