نئی دہلی پر 77 لاکھ روپئے کاسونا ضبط

نئی دہلی ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بین الاقوامی طیرانگاہ پر آج ایک شخص کو 77 لاکھ روپئے مالیتی سونے کی بسکٹ کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا اس شخص کو ریاض سے آمد کے فوری بعد کسٹمس حکام نے روک لیا اور اس کے بیاگس اور شخصی تلاشی لینے پر سونے کے 26 بسکٹ برآمد ہوئے جس کی مارکٹ میں مالیت 76.68 لاکھ بتائی جاتی ہے ۔

جمشید پور میں قبائیلوں کا پرامن بند
جمشید پور ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آسام میں بوڈو عسکریت پسندوں کے ہاتھوں قبائیلیوں کے قتل عام کے خلاف آج جھارکھنڈ میں آدی واسی سینگل ابھیان (قبائیلیوں کے لیے تفویض اختیارات مہم ) کے زیر اہتمام ایک روزہ پرامن بند منایا گیا ۔

Leave a Comment