حیدرآباد 12 نومبر (سیاست نیوز) نریڈمیٹ پولیس نے نئی نویلی دلہن کے پُراسرار طور پر لاپتہ ہوجانے کا ایک مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ دیویا کی شادی دو ہفتے قبل 28 سالہ سنی نامی نوجوان سے یادگیری گٹہ کی مندر میں ہوئی تھی اور وہ شادی کے بعد کرشنا نگر کالونی نریڈمیٹ کے ایک مکان میں کرایہ سے مقیم تھے۔ دیویا دو دن قبل اپنے مکان سے اچانک لاپتہ ہوگئی اور اُس کے شوہر نے اُسے مسلسل تلاش کیا جس میں ناکامی کے بعد اُس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ نریڈمیٹ پولیس نے گمشدگی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔