مظفر نگر: دلہن فرحانہ او راور دولہا محمد شہباز تین رشتہ داروں کے ساتھ نکاح کے بعد شہباز کے گھر ایک کار کے ذریعہ جارہے تھے۔پولیس کے مطابق انہیں منصوبہ طریقہ سے لوٹا گیا ہے۔’’ مذکورہ کار کو برآمد کرلیا گیا ہے جو اس حادثہ میں لوٹ کا شکا رہوئی تھیں۔یہ دونوں خاندان کا تعلق غربت سے ہے ۔اور ان کی یہ شادی نوئیڈا کے ایک اجتماعی شادی میں ہوئی ۔
اور دلہن آرٹیفشیل زیوارت پہنی ہوئی تھیں ۔اور ان کے پاس کوئی رقم موجود نہیں تھیں ۔دریں اثنا ء لڑکی والوں کاکہناہے کہ لڑکے والے ڈھائی لاکھ روپے او رسونے کے زیوارت کا سرقہ کئے ہیں۔ایس پی شیو رام یادو نے یہ بات کہی ۔پولیس نے ان کے قبضہ سے پرتاپور گاوں سے سرقہ کی ہوئی کار کو ضبط کرلیا۔متاثرہ خاندان والوں نے کہا کہ پولیس دولہا او راس کے خاندان والوں کے بارے میں تحقیقات کریں۔دلہن فرحانہ کے بھائی عبدالرحمان نے کہا کہ ابتداء ہی سے دولہا محمد شہباز اور اسکے ساتھ کار میں اس وقت جو دلہے کے افراد خاندان موجو د تھے ان تمام کے بیان میں تضاد پایا جاتا ہے۔
اس کی ہر طریقہ سے تحقیقات کی جانی چاہئے ۔رحمان نے مزید کہا کہ ان کی بہن کا نام فرحانہ ہے لیکن دولہے کے خاندان والے اسے مہوش پروین پکارتے ہیں۔یہ نام انہوں نے کبھی نہیں سنا تھا ۔ یہ ایک مشکوک بات ہے۔