نئی دہلی۔24(سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے تجربہ کار اسپنر ہربھجن سنگھ کا خیال ہے کہ 38 ٹسٹ مقابلوں میں 38 تبدیلی بہت زیادہ ہے لیکن ویراٹ کوہلی اور انکی ٹیم اگر نتائج دے رہی ہے تو اس سے فرق نہیں پڑتا۔ ہندوستانی ٹیم کوہلی کی کپتانی میں 38 ٹسٹ میں 38 الگ الگ قطعی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلی ہے۔ہربھجن نے کہا، ذاتی طور پر میرا خیال ہے کہ 38 ٹسٹ میں 38 تبدیلیاں کچھ زیادہ ہیں لیکن ہرکپتان الگ ہوتا ہے اور ہر ٹیم کی ضرورت الگ ہوتی ہے۔کھلاڑیوں کو ضرورت کے مطابق منتخب کیا جاتا ہے اور یہ حکمت عملی ان کے لئے مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا،وہ جنوبی افریقہ میں سیریز جیتنے کے قریب پہنچے اور انگلینڈ میں سیریز میں واپسی کی اگرکپتان کو اس پر بھروسہ ہے اور انتظامیہ اور کھلاڑی اس پر راضی ہے تو کیا فرق پڑتا ہے۔یادرہے کہ انگلینڈ کے خلاف 3 مقابلوںمیں بھی ایک ٹیم نہیں تھی۔