لندن ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 2015میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے کھلاڑیوں میں امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر سرفہرست رہے۔ فٹ بالرز میں کرسٹیانو رونالڈو اور ٹینس اسٹارز میں راجر فیڈرر سب سے زیادہ مالدار کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے۔ گالفر ٹائیگر ووڈز فہرست میں نویں مقام پر چلے گئے جبکہ ٹینس کے عالمی نمبر ون نواک جوکووچ تیرہویں مقام پر ہیں۔ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں 23ویں نمبر پر ہیں جبکہ روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا فہرست میں 26 ویں مقام کی امیر ترین خاتون کھلاڑی ہیں۔