سڈنی۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی آل راؤنڈر جیمز فالکنر نے 29 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ٹوئٹ کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہم جنس پرست نہیں اور انہوں نے ٹوئٹ میں ’’بیسٹ فرینڈ‘‘کو غلطی سے ’’بوائے فرینڈ‘‘ لکھ دیا تھا تاہم کسی وضاحت سے قبل یہ خبر ساری دنیا میں پھیل گئی۔ فالکنر نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اس بارے میں حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا ہے۔یادرہے کہ فالکنر آسٹریلیائی ٹیم کے شاندار آل راونڈرزمیں شامل ہیں