میں نے اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا:پرتھوی

راجکوٹ، 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبو ٹسٹ میں اپنی سنچری سے سب کو چونکانے والے 18 سال کے نوجوان ہندوستانی بلے باز پرتھوی شا نے مین آف دی میچ بننے کے بعد کہا کہ انہوں نے اس طرح کی کارکردگی کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔پرتھوی کو ڈبیو ٹسٹ میں کپتان وراٹ کوہلی نے اوپننگ کا سنہری موقع دیا جسے کامیاب کرتے ہوئے انہوں نے 134 رنز کی سنچری اننگز کھیل ڈالی۔ وہ اسی کے ساتھ وہ ڈیبو ٹسٹ میں سنچری بنانے والے ہندستان کے سب سے نوجوان بلے باز بن گئے ۔ ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 272 رنز سے شکست دے کر ہفتہ کو تین دن کے اندر ہی شکست دے کر اپنی ٹسٹ تاریخ کی سب سے بڑی جیت درج کر لی۔پرتھوی کو ان کے کرشمائی کارکردگی کی بدولت مین آف دی میچ منتخب کیا گیا جس کے بعد ان کی خوشی دوگنی ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ یہ بڑی کامیابی ہے۔ میں نے جیسے اسکور کیا اور ڈیبو میچ میں ہی ٹیم کو جیت میں مدد کی اس کا میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ جب بھی آپ بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے ہیں تو آپ کیلئے بہت مشکل ہوتا ہے ۔ میں لیکن اپنا فطری کھیل کھیلنا چاہتا تھا۔